00:00
05:39
इस गाने के बारे में फिलहाल कोई जानकारी उपलब्ध नहीं है।
شاید ہوا صحیح، ہم ملے ہی نہیں
تیری طلب ابھی دل میں ہی ہے کہیں
باتیں بھی نہ ہوئیں، نظریں بھی نہ ملیں
حیراں تُو کر گیا، دل میرا بھر گیا
اکثر ہوا یہی، میں غلط، تُو صحیح
تُو میرا مان تھا، تُو بھی مکر گیا
تُو بھی مکر گیا
دل سے اتر گیا
تیری تصویر لے کے سوچوں تیرے بارے میں
بچی تنہائیاں اور صرف میں اور تارے ہیں
بس اسی آسرے پہ کٹتی ہیں راتیں میری
کہ شاید سوچتا ہوگا وہ میرے بارے میں
ہاں، جس نظر کا میں ہوں منتظر، ہوں آج بھی
اسی نظر کو میرا انتظار تھا نہیں
ترس گئے ہیں جس پکار کو یہ کان میرے
وہ سب جانتا ہے، بس پکارتا نہیں
کبھی تُو ہے شاید، کبھی تُو یقیں ہے
کبھی تُو ہے شاعر، کبھی شاعری ہے
کبھی تُو ہے میرا، کبھی اجنبی ہے
کبھی تُو یہیں ہے، کبھی تُو نہیں ہے
میرے ان لبوں پہ بس اک کاش سی ہے
جو رونے نہ دیتی وہ تیری ہنسی ہے
جو تیری جگہ تھی وہ خالی پڑی ہے
تُو مجھ سے ہے دور، پر یادیں یہیں ہیں
بس تیری ہی یادیں اس دل کو جگاتی رہیں
تیرے بن ادھورا، مجھے کیوں ہے تُو لازمی؟
میں ٹھہرا مسافر اور چبھتی ہے تیری کمی
ہر شَے ہی ہے حاصل، بس تُو ہی لا حاصل رہی، او اجنبی
شاید ہوا صحیح، ہم ملے ہی نہیں
تیری طلب ابھی دل میں ہی ہے کہیں
باتیں بھی نہ ہوئیں، نظریں بھی نہ ملیں
حیراں تُو کر گیا، دل میرا بھر گیا
اکثر ہوا یہی، میں غلط، تُو صحیح
تُو میرا مان تھا، تُو بھی مکر گیا
تُو بھی مکر گیا
دل سے اتر گیا
وہ کہتی تھی، آنکھوں میں میری ہے نمی
اور نمی تو ہوتی وفا کی نشانی
نمی کی ہے کمی آنکھوں میں تمھاری
جو دیکھی ہے کچھ اب تصویریں پرانی
وہ کہتی تھی، لفظوں میں میرے اسے
اک عکس سا ملتا ہے
تلاش تھی اسے جس شخص کی، میرا ہی چہرہ
اس شخص سے ملتا ہے
بے رخی کر گئے ہو نئے انداز سے تم
اس چپ سی آواز کا تو ناز تھے تم
ایسے پاس تھے تم، جیسے ساز میں دھن
اب سننی ہے آواز تو جا کے راستے سن
آتے ہی نہیں، یہ سوچو، کاش کہ تم
ایسے بکھرو گے، جیسے پتے تاش کے تم
میرا کل، میرا ماضی، میرا آج تھے تم
ارے، بیتی باتیں چھوڑو، میرا خواب تھے تم
ہیں آنسو کیا لازم، جو یاد ہے آتی تیری؟
وہ مشکل کی گھڑی جدائی کا وقت نہیں
میں خواب بھی دیکھوں تو خوابوں میں بھی ہے تُو ہی
ہے دل کہہ رہا، ہم ملیں گے دوبارہ کبھی، شاید کبھی
شاید ہوا صحیح، ہم ملے ہی نہیں
تیری طلب ابھی دل میں ہی ہے کہیں
باتیں بھی نہ ہوئیں، نظریں بھی نہ ملیں
حیراں تُو کر گیا، دل میرا بھر گیا
اکثر ہوا یہی، میں غلط، تُو صحیح
تُو میرا مان تھا، تُو بھی مکر گیا
تُو بھی مکر گیا
دل سے اتر گیا