background cover of music playing
Zindagi Mein To Sabhi Pyar Kiy (From "Azmat") - Mehdi Hassan

Zindagi Mein To Sabhi Pyar Kiy (From "Azmat")

Mehdi Hassan

00:00

03:21

Song Introduction

فی الحال اس گانے کے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔

Similar recommendations

Lyric

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

تُو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو

یہ مِری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے

اک ذرا سا غمِ دوراں کا بھی حق ہے جس پر

میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے

تجھ پہ ہو جاؤں گا قربان، تجھے چاہوں گا

میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

اپنے جذبات میں نغمات رچانے کے لیے

میں نے دھڑکن کی طرح دل میں بسایا ہے تجھے

میں تصور بھی جدائی کا بھلا کیسے کروں

میں نے قسمت کی لکیروں سے چرایا ہے تجھے

پیار کا بن کے نگہبان تجھے چاہوں گا

میں تو مر کر بھی، مِری جان، تجھے چاہوں گا

زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

- It's already the end -