00:00
05:26
इस गीत के बारे में फिलहाल कोई जानकारी उपलब्ध नहीं है।
تمھاری چپ اور ہمارا لہجہ
تمھاری چپ اور ہمارا لہجہ
کبھی ملیں گے تو بات ہوگی
ہماری آنکھیں، تمھارا چہرہ
کبھی ملیں گے تو بات ہوگی
تمھاری چپ اور ہمارا لہجہ
کبھی ملیں گے تو بات ہوگی
♪
کہیں گے تم سے کہ دل کی باتیں
چھپا کے رکھنا بڑا گناہ ہے
تم سے مل کر تمھیں نہ ملنا
قسم خدا کی، بڑی سزا ہے
تمھارے چہرے کے قفل نظروں سے
کھل نہ پائیں تو کیا کریں ہم
پرو کے رکھ لی ہیں دل میں آنکھیں
وہیں سے اب تم کو دیکھنا ہے
تمھارے جلووں پہ سر کا جھکنا
کبھی ملیں گے تو بات ہوگی
♪
محبتیں جب لکھا کرو گے
ہمارا ناموں میں نام ہوگا
کبھی جو دھڑکے گا دل تمھارا
ہمارے دل کا سلام ہوگا
کبھی جو تاروں سے دوستی ہو
تو جگنوؤں سے بھی ملتے رہنا
ہمارے لفظوں سے بات بن کر
لکھو گے جب تم، کلام ہوگا
اداس لمحوں میں ہنس کے کہنا
کبھی ملیں گے تو بات ہوگی