00:00
03:10
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
♪
پائے کوباں کوئی زنداں میں نیا ہے مجنوں
پائے کوباں کوئی زنداں میں نیا ہے مجنوں
آتی آوازِ سلاسل کبھی ایسی تو نہیں تھی
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
♪
لے گیا لُوٹ کے کون آج تیرا صبر و قرار؟
لے گیا لُوٹ کے کون آج تیرا صبر و قرار؟
بے قراری تجھے، اے دل، کبھی ایسی تو نہ تھی
بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی