00:00
03:28
اس گانے کے متعلق کوئی معلومات فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں
یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں
دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں
یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں
تم جو آئے ہو میری دنیا میں
اب کسی کا بھی انتظار نہیں
دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں
یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں
♪
میری قسمت کے تم ستارے ہو
زندگی سے بھی مجھ کو پیارے ہو
سامنے تم نہ ہو تو مر جاؤں
بن تمھارے مجھے قرار نہیں
دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں
یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں
♪
تم جو آؤ تو پھول کھلتے ہیں
موسموں کے سراغ ملتے ہیں
اپنی زلفیں جو تم نہ بکھراؤ
کوئی بھی موسمِ بہار نہیں
دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں
یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں
تم جو آئے ہو میری دنیا میں
اب کسی کا بھی انتظار نہیں
دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں
یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں