background cover of music playing
Us - AUR

Us

AUR

00:00

04:24

Similar recommendations

Lyric

ان سنی سی، ان کہی سی باتیں ہیں جو

ہیں کہاں وہ، جو ہمارے ساتھ تھے وہ؟

خالی خالی راستوں پہ بارشوں میں بھیگ کے میں

کھو جاؤں کیا پھر کسی میں یا مل جاؤں اس زمیں میں؟

کھو جاؤں کہیں میں یا ہو جاؤں لاپتہ؟

دوری درمیاں ہیں، درمیاں ہیں فاصلہ

جائیں ہم کہاں؟ جہاں لے جائے یہ ہوا

بعد تیرے اب یہ شامیں مجھ سے ہیں خفا

تیری یادیں وہی، بیٹھے صبح سے ہم، شامیں ہوئیں

کھو گیا ہوں کہیں، مجھ سے مجھی کو ملا دے کوئی

آنکھیں یہ سوئی نہیں، تیری ہی یہ راہیں تکتی رہیں

ڈھونڈیں اِدھر سے اُدھر، یہاں سے وہاں یہ بھٹکتی رہیں

تیرا میرا رشتہ ادھورا لگے

پیار تیرا کیوں تجھ سے بھی جھوٹا لگے؟

ہونٹوں پہ میرے سدا نام تیرا رہے

آنکھوں کو میری تُو اب کیوں کہیں نہ دکھے؟

عرصہ ہوا ہے دیکھے ہوئے

کونوں میں خط جو پھینکے ہوئے

کیسا یہ مزہ ہے، کیسی یہ سزا ہے

جو تُو ساتھ ہو کے بھی نہیں؟

It's you

جس کی پناہیں میں چاہوں

It's you

جس کے میں سنگ رہنا چاہوں

It's you

جس کے میں غم لینا چاہوں

It's also you

جس کو چھو بھی نہ پاؤں

پھر کیوں ہم رہیں مختلف؟

پھر کیوں پڑتی ہے یہ خلش؟

پھر کیوں اب کھلتا ہے چہرہ تیرا

جب ادھورا رہا پیار تیرا میرا؟

آ جاؤ تم ابھی، آنکھوں سے چومیں گے تیری جبیں

نہ سزا دو ابھی، آنکھوں کو کرنے دو تم لب کشی

نہ دو رستہ انھیں، آنسو کو رہنا ہے آنکھوں میں ہی

آنکھیں تکتی رہیں یہاں سے وہاں، آسماں سے زمیں

تیرا میرا رشتہ ادھورا لگے

پیار تیرا کیوں تجھ سے بھی جھوٹا لگے؟

ہونٹوں پہ میرے سدا نام تیرا رہے

آنکھوں کو میری تُو اب کیوں کہیں نہ دکھے؟

- It's already the end -